پاکستان

ناکام لیگ مشکل میں پاؤں پڑتی ہے، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) کو ناکام لیگ قرار دیتے ہوئے شدید طنز کا نشانہ بنایا۔ اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو نے پرویزرشید کی خورشید شاہ کو جھک کر ملتے ہوئے تصویر لگائی۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کے وقت یہ لوگ پاؤں پکڑتے ہیں اور مصیبت سے نکلتے ہی گلے پکڑتے ہیں۔ وزیراطلاعات و نشریات پرویز ...

Read More »

حج کرپشن کیس، حامد سعید کاظمی کی اپیل

حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ اس سے پہلے رجسٹرار آفس نے ان کی درخواست پر اعتراضات لگائے تھے جنہیں دور کرکے دوبارہ اپیل دائر کی گئی۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے میڈیا سے متاثر پو کر فیصلہ ...

Read More »

ایف 16 امریکا سے نہیں لیں گے، پاکستان

سیکریٹری دفاع عالم خٹک نے کہا ہے کہ امریکا سے ایف سولہ طیارے نہیں خریدیں گے اس کے بجائے اب اردن سے خریداری کی جائے گی۔ سینیٹ کی دفاع اور خارجہ امور کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ خارجہ پالیسی کا مرکز بھارت رہا ہے، ہمسایہ ملک سے تعلقات میں بہتری نہیں آئی تو انہیں ...

Read More »

طورخم پر فائرنگ، افغان ناظم الامور طلب

طور خم بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستان نے احتجاجی مراسلہ بھی افغان ناظم الامور کے حوالے کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں بھی سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ پاکستان کی جانب سے سرحد پر دہشت گردوں کی آمد و ...

Read More »

طورخم بارڈر پر کشیدگی، سفارتی رابطے

افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ فائربندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسئلہ سفارتی ذرائع سے حل ہو جا ئے گا۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیل وال نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو بھی ٹیلی فون کرکے  اس مسئلے ...

Read More »

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری، حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ

الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد حکومت کو تقرریوں کا خیال آگیا۔ وزیر اطلاعات پرویزرشید نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی اور پارلیمانی کمیٹی کے لئےجلد نام فراہم کرنے کی اپیل کی۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے نام بھجوا چکے ہیں، الیکشن کمیشن کے لئےغیر جانبدار ارکان کا تقرر ہونا ...

Read More »

ٹی او آرز، صورتحال بہتر ہوتی نظرنہیں آتی، خورشیدشاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سڑکوں پر نہیں نکلنا چاہتی لیکن موجود حالات میں صورتحال بہتر ہوتی نظر نہیں آتی۔ اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز من و عن تسلیم کرلینے چاہیں، ان حالات میں حکومتی ہٹ دھرمی اس ...

Read More »

ایان کیخلاف وزارت داخلہ کی درخواست پر اعتراض

ماڈل گرل ایان علی کے خلاف وزارت داخلہ کی درخواست پر اعتراض لگ گیا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے وزارت داخلہ کی درخواست واپس کر دی ہے۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست میں ٹائیپنگ کی غلطیاں اور صفحات کے نمبر درست نہیں ہیں۔ وزارت داخلہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف درخواست ...

Read More »

امریکا بتائے مذاکرات چاہیں یا جنگ؟

سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ امریکی نمائندوں ںے ساتھ ملاقات میں نوشکی ڈرون حملے کا معاملہ اٹھایا گیا، واشنگٹن پر واضح کیا ہے کہ ڈرون حملہ کرنے میں جلد بازی کی گئی۔ امریکا نے سولہ سال جنگ کی ہے، چھ ماہ افغان امن عمل کو دے دیتا تو مذاکرات آگے بڑھ جاتے۔ امریکا سے کہا ہے کہ ...

Read More »

’’نیب سامری جادوگر، نوازشریف سوانح عمری لکھ لیں‘‘

سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے وزیراعظم نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سوانح عمری لکھنا شروع کر دیں، نیب صرف جادوگر ہی نہیں سامری جادوگر ہے جو سب کچھ ثابت کرسکتا ہے۔ کراچی میں نیب کورٹ میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا جادو صرف چھوٹے صوبوں پر چلتا ہے۔ دہشت گردوں ...

Read More »