قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سڑکوں پر نہیں نکلنا چاہتی لیکن موجود حالات میں صورتحال بہتر ہوتی نظر نہیں آتی۔
اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز من و عن تسلیم کرلینے چاہیں، ان حالات میں حکومتی ہٹ دھرمی اس کی ناسمجھی ہے۔ اپوزیشن کے ٹی او آرز ماننے میں ہی حکومت کا فائدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے بھی مشاورت ہوئی ہے، سابق صدر نے متحدہ اپوزیشن کی مشاورت سے تمام فیصلے کرنے کی ہدایت کی ہے۔