ایل این جی کیلئے گیس کی ترسیل کا نظام بدلنے کا فیصلہ

حکومت نےملک بھر میں گیس کی ترسیل کے نظام کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

 

سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو 4 گیس ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں تقسیم کر دیا جائے گا جبکہ ایک گیس ٹرانسمیشن کمپنی مرکز سے ان کے معاملات میں مدد دے گی۔

 

سوئی ناردرن کو پنجاب گیس کمپنی اور کے پی کے گیس کمپنی جبکہ سوئی سدرن کو سندھ گیس کمپنی اور بلوچستان گیس کمپنی میں تقسیم  کیا جائے گا۔

 

وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اب اس شعبے کو پرانے طریقے سے نہیں چلایا جاسکتا۔

 

ایل این جی آنے کے باوجود پرانے نظام کے مطابق چل رہے ہیں، اس وقت ایسی کوئی پائپ لائن دستیاب نہیں جو آر ایل این جی کو سدرن سے ناردرن کمپنی کو منتقل کرسکے۔

 

آر ایل این جی سوئی سدرن کے سسٹم میں شامل کی جاتی ہےاور اس درآمد شدہ  گیس کے عوض اتنی ہی مقامی گیس سوئی ناردرن کو ملتی ہے۔

 

گیس سسٹم میں یہ تبدیلی آر ایل این جی کے صوبوں کو حصے کے حوالے سے ضروری ہے۔

 

وفاقی حکومت بحران زدہ اور خسارے کے شکار پائپ لائنز نیٹ ورک کے وسیع انفراسٹرکچر کے ساتھ گیس کے شعبے کیلئے مستقبل کی حکمت عملی کی تشکیل کیلئے پہلے ہی ورلڈ بینک سے مشاورت کررہی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: