یونانی بحران، خواتین کے لئے عذاب

ایک نئی ریسرچ کے مطاق یونان کے مالی بحران کا سب سے زیادہ اثر خواتین پر ہوا۔ عوام چھ سالہ اقتصادی بحران کےنتیجے میں شدید مالی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں جہاں نوجوان لڑکیاں بھوک سے مجبور ہوکر ایک سینڈوچ کی قیمت پرجسم فروشی کرنے پر تیار پر ہوگئی ہیں۔

یونان میں 17 ہزار جنسی کارکنوں کے اعدادوشمار پر مرتب کی جانے والی جائزہ رپورٹ سے ظاہر ہوا کہ ان دنوں ملک کی جسم فروشی کی صنعت پر یونانی خواتین کا غلبہ ہے جہاں اس سے قبل مشرقی یورپ سے تعلق رکھنے والی خواتین زیادہ فعال ہوا کرتی تھیں۔

برطانوی اخبار ٹائمز کو بتایا کہ یونان میں کچھ لڑکیاں صرف ایک سینڈوچ یا چیز پائی کی قیمت پر عصمت فروشی کرنے پر تیار ہیں کیونکہ وہ بھوکی ہوتی ہیں جبکہ ان میں سے کچھ دوسری لڑکیاں ٹیکسوں یا بلوں کی ادائیگی کرنے کے لیے یا پھر ضروری ادویات کی خریداری کے لیےجسم فروشی کا کاروبار میں آتی ہیں۔

ریسرچ کے مطابق دنیا بھر میں غربت یا کسی بھی دوسرے آفات کی صورت میں خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

x

Check Also

بچے بڑے بڑوں کے باپ!

ننھے ننھے قدم اٹھاتے بچے اکثر والدین کے لیے کوئی نہ کوئی مصیبت کھڑی کئے ...

دیکھنے میں 30 کی، عمر 50 کی!

  چین کی یی وین نے انٹرنیٹ پر لوگوں کو اپنی تصاویر سے حیران کر ...

اپنے پرفیوم کو لمبے عرصے تک بچائیں

دنیا بھر میں پرفیوم کا استعمال انتہائی عام ہے لیکن پھر بھی خواتین اس بات ...

%d bloggers like this: