بچے بڑے بڑوں کے باپ!

ننھے ننھے قدم اٹھاتے بچے اکثر والدین کے لیے کوئی نہ کوئی مصیبت کھڑی کئے رکھتے ہیں۔

ایسے میں ایک بلاگر نے اپنی بیٹی کی ویڈیو جاری کی ہے جو اسے پریشان کرنے کے بجائے گھر کے کام کاج میں اس کا ہاتھ بٹارہی ہے۔

نیوزی لینڈ کے جارڈن واٹسن کا کہنا ہے کہ یہ بچے ہیں کچھ بھی کریں گے بس آپ ایک بار ان سے کوئی کام کرنے کا کہیں۔

واٹسن نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی البا کو سکربنگ برش دے کر برتن دھونے کا کہتے ہیں۔

ننھی البا اپنے ابا سے کام ملنے پر خوشی خوشی سنک پر جاپہنچتی ہے اور مزے سے جھاگ بناکر برتن دھوتی ہے۔

اس کے بعد البا کا اگلا کام ویکیوم کلینر سے قالین کی صفائی ہے جسے وہ انتہائی مہارت سے سرانجام دیتی ہے۔

ننھی البا نے اپنے ابا کے کہنے پر گھر کے سارے کام نمٹائے، ایک کام کرنے سے انکار بھی کیا۔ وہ کیا ہے اس کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

x

Check Also

ٹرولز دھوم مچانے کو تیار

بال بال بچ گئے

بے ایمان لو کا ٹریلر جاری

%d bloggers like this: