کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی کتاب میں کسی کرکٹر کی کردار کشی نہیں کی۔

شاہد آفریدی اپنی کتاب کی رونمائی کے لیے کل کراچی آئیں گے ،وہ جنوبی افریقہ سے دبئی پہنچے ہیں۔

دبئی سے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ وہ کتاب کے حوالے سے اُس کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے کتاب پڑھی نہیں ہے اس میں اُنہی لوگوں کے بارے میں اچھی باتیں بھی ہیں۔

آفریدی نے کہا کہ سابق کر کٹرز کے بارے میں اُن کے احساسات کو قلم بند کیا ہےجبکہ کسی کھلاڑی کی کردار کشی بھی نہیں کی اور کتاب میں اپنے جذبات کا اظہار کیاہے۔

شاہد آفرید ی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کی رونمائی کل کراچی میں ہوگی۔

x

Check Also

کیا رونالڈو کر پائے گا؟ پرتگالی اخباروں کا سوال

پرتگالی اخباروں کے صفحات دنیا بھر کی سیاست سے دور بس ایک سوال کر رہے ...

مسلسل شکست،انگلینڈ کا جرمن کوچ

یرگن کلنزمین نا صرف جرمنی کے عظیم فٹ بالر ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے والی ...

روی شاستری اور گنگولی میں صلح

بھارت کے سابق کپتانوں روی شاستری اور ساروگنگولی کے درمیان ہونے والی لفظی جنگ  پر ...

%d bloggers like this: