سروگیسی کاروبار بن گیا،بھارت سب سے آگے

پیسوں کے عوض دوسروں کے بچوں کو جنم دینا سروگیسی کہلاتا ہے۔ بھارت میں سروگیسی کا رواج اس قدر بڑھ چکا ہے کہ اب یہاں سالانہ اربوں روپے کا کاروبار اس خدمت سے جڑ چکا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق سروگیسی کیلئے خدمات مہیا کرنے کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے

تیزی سے پھیلتے اس رجحان کو روکنے کیلئے بھارتی حکومت اس کیخلاف قانون لانے پر غور کررہی ہے سرّوگیسی کے حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی ہیں کیونکہ پیسوں کے عوض جہاں سالانہ 2.3 بلین ڈالر مالیت کا کاروبار ہوتا ہے۔

اس سلسلے میں قانون سازی آئندہ ماہ کئے جانے کا امکان ہے۔ کوکھ کرائے پر دینے کا یہ عمل خواتین کی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔

ممکنہ پابندی کی خبریں منظر عام پر آنے سے بھارت میں بے اولاد جوڑوں اور سروگیٹ مدد بننے کی خواہشمند افراد میں سراسیمگی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ وقت کم اور مقابلہ سخت والی صورتحال ہے۔ ایک ماں، اوسطاً ایک بچے کو جنم دے کے 4 لاکھ

تک کماتی ہے قانون کی منظوری کی صورت میں شادی شدہ بھارتی جوڑوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہ سہولت حاصل رہے گی کہ اگر ان کے اپنے ہاں اولاد نہ ہو رہی ہو تو وہ بغیر کسی ادائیگی کے کسی دوسری عورت کی مدد سے والدین بن سکیں۔ اس پابندی سے متاثر ہونے والوں میں کرائے کی مائوں کے علاوہ تنہا زندگی گزارنے والے اور ہم جنس پرست جوڑے بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے اس صورتحال کی بچوں کی تجارت قرار دیئے جانے کے بعد 2015ء میں بھارت میں غیر ملکی شہریوں کی طرف سے مقامی عورتوں کی کوکھ کرائے پر لینے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ کیونکہ غیر ملکی کرنسی میں یہ رقم 6 ہزار امریکی ڈالر کے لگ بھگ بنتی ہے جو کہ دیگر دنیا کی نسبت بہت کم ہے۔

کینیڈا، ڈنمارک، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور برطانیہ میں تجارتی بنیادوں پر کسی خ‍اتون کی کوکھ کرائے پر لینے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہےجبکہ جرمنی، فرانس، اٹلی، پرتگال، اسپین اور بلغاریہ میں ہر قسم کی سرّوگیسی ممنوع ہے۔ دوسری جانب بعض امریکی ریاستوں میں سروگیسی کے کاروبار کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔’,’سروگیسی کاروبار بن گیا،بھارت سب سے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

عالمی وسائل پر قبضے کی جنگ بڑھ رہی ہے، پیوٹن

صدر پیوٹن میں ماسکو  میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ کچھ عالمی طاقتیں دنیا ...

%d bloggers like this: