لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ جماعت کے سربراہ اور اگلے وزیر اعظم کی ریس سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بورس جانسن نے انہیں لگتا ہے وہ لیڈرشپ اور اتحاد فراہم نہیں کر پائیں گے
بورس کا یہ اعلان اس وقت کیا جب جسٹس سیکریٹری اور یورپ سے برطانیہ کے نکل جانے کی حمایت میں مہم چلانے والے مائیکل گّو نے اعلان کیا کہ وہ جماعت کے سربراہ اور اگلے وزیر اعظم کی ریس میں شامل ہو رہے ہیں۔
ان کے علاوہ وزیر داخلہ تھریسا مے بھی وزیر اعظم کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔
وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں وزیر برائے توانائی آندرے لیڈسم ، وزیر دفاع لیئم فوکس اور ورک اینڈ پنشن کے وزیر سٹیفن کریب اس دوڑ میں شامل ہیں
کنزرویٹو جماعت کے سربراہ اور اگلے وزیر اعظم کی دوڑ اس وقت شروع ہوئی جب ریفرنڈم کے بعد وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔