سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کرکے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف علاقے میں احتجاج کیا گیا تو بھارتی فوجیوں نے مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ کی جس میں 17 کشمیری زخمی ہوگئے۔