امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب سوشل میڈیا پر زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں داخلی سکیورٹی کے محکمے نے تجویز دی ہے کہ امریکہ میں ویزے کے ویزے کی درخواست کے فارم میں لوگوں سے پوچھا جائے گا کہ وہ کون سا سوشل نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں اور ان کے یوزر نیم کیا ہیں۔ لیکن یہ معلومات بتانا لازمی نہیں ہو گا۔
ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی تجویز میں یہ تبدیلیاں ایسٹا اور فارم I-94W کی درخواست میں کرنے کا کہا گیا ہے ۔
سینٹر فار ڈیموکریسی اینڈ ٹیکنالوجی کے چیف ٹیکنالوجسٹ جوزف لورینزو ہال کا کہنا ہے کہ فارم یہ معلومات بھرنا لازمی نہیں ہے لیکن ہر کوئی اسکو لازمی بھرے گا کیونکہ اس سے یہ خدشہ ہو گا کہ کہیں ویزا منع نہ ہو جائے۔تجویز کے مطابق سفر کرنے والوں کی معلومات ان کے متعلق جاننے کے لیے اور ان سے رابطہ کرنے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔