طور خم بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔
پاکستان نے احتجاجی مراسلہ بھی افغان ناظم الامور کے حوالے کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں بھی سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔
پاکستان کی جانب سے سرحد پر دہشت گردوں کی آمد و رفت روکنے کے لئے گیٹ کی تعمیر پر افغان فورسز نے فائرنگ شروع کر دی تھی۔
طور خم بارڈر پر فائرنگ میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت گیارہ پاکستانی شہری زخمی ہوئے۔
افغان حکام کے مطابق فائرنگ میں ایک افغان فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے۔