چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) کو ناکام لیگ قرار دیتے ہوئے شدید طنز کا نشانہ بنایا۔
اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو نے پرویزرشید کی خورشید شاہ کو جھک کر ملتے ہوئے تصویر لگائی۔
انہوں نے کہا کہ مصیبت کے وقت یہ لوگ پاؤں پکڑتے ہیں اور مصیبت سے نکلتے ہی گلے پکڑتے ہیں۔
وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید اپوزیشن لیڈر کے چیمبر گئے تو انہوں نے خورشید شاہ کے گھٹنوں کو ہاتھ لگائے تھے۔