پاکستان

ٹی او آرز کیلئے حکومت کو عید تک مہلت

چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے حکومت کے پاس عید تک مہلت ہے۔ کارکنوں کو احتجاج کے لیے تیار کرنا شروع کردیا ہے،تحقیقات نہ ہوئیں تو پھر سڑکوں پر ہوں گے۔ دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب تک ...

Read More »

عمران سازش کے ذریعے اقتدار پر قبضہ چاہتے ہیں، پرویزرشید

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سازش کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ عمران انتخابی نظام اورنتائج کوتسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار سولہ کے الزامات پر عمران خان دو ہزار اٹھارہ میں معافی مانگتے نظر آئیں گے۔ وزیراعظم نے اثاثے ڈکلیئر کیے ہیں اگر کوئی اور اثاثہ نکل ...

Read More »

عمران فاروق قتل کیس، متحدہ رہنماؤں سے تحقیقات کا فیصلہ

ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے عمران فاروق کے قتل تحقیقات کے دوران ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔ اس سلسلے میں انہیں جلد ہی طلب کیا جاسکتا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی ...

Read More »

افغان فورسز نے طور خم کے زیر تعمیر گیٹ پر فائرنگ کی

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز طورخم پر زیر تعمیر گیٹ پر فائرنگ کررہی ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ گیٹ سینتیس میٹر پاکستانی علاقے کے اندر ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار کرنے والوں کی  جانچ پڑتال کے لیے گیٹ بہت ضروری ...

Read More »

بھارت نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا ممبر نہیں بنے گا

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی کے باعث بھارت این ایس جی کا رکن نہیں بن سکے گا۔ سینیٹ اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے رابطے میں ہیں۔ ہماری بہتر خارجہ پالیسی کے بدولت بھارت ممبر شپ نہیں لے سکے ...

Read More »

ڈاکٹر عاصم سے بدسلوکی کے الزامات پر تحقیقات

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم سے بدسلوکی کے الزامات پرتحقیقات کی جائیں گی۔ کانگریس خاتون میکسن واٹر نے ڈاکٹر عاصم سے بدسلوکی اور انتقامی کارروائیوں کے خلاف پاکستانی سفیر کو خط لکھا تھا۔ جلیل عباس جیلانی نے کانگریس خاتون کو تحریری جواب میں کہا کہ اسلام آباد میں متعلقہ حکام کو ...

Read More »

گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لیے جنگلات ضروری

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ سے بچانے کے لیے جنگلات لگانا ہی واحد راستہ ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے رواں سال کے آخر تک خیبرپختونخوا میں بلین ٹری منصوبے کے تحت پچاس کروڑ درخت لگانے کا دعویٰ کیا اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو ساتھ لے ...

Read More »

جولائی سے ستمبر تک مون سون

آئندہ تین مہینے موسم کے اتار چڑھاؤ میں اہم ہیں۔ مون سون میں دس سے بیس فیصد زائد بارشوں کا امکان ہے۔ پلاننگ کمیشن میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں مون سون بارشوں کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر نے مون سون کی بارشوں کے بعد ...

Read More »

800 ارب کا بجٹ چند وزراء کیسے خرچ کریں گے؟ مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفے کمال کہتے ہیں کہ جمہوری دور میں  اختیارات نہ دے کر جمہوریت کی نفی  کی جارہی ہے۔ صوبائی  فنانس  کمیش بننے تک شفاف طریقے سے ترقیاتی کام نہیں ہو سکے گا۔ کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ  ملک میں ڈویلپمنٹ کے نام پر ...

Read More »

پنجاب کا 1681 ارب 41 کروڑ روپے کا بجٹ پیش

مالی سال17-2016ءکے لئے پنجاب کا1681ارب 41 کروڑ روپے حجم کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ محاصل کا تخمینہ 1319 ارب روپے لگایا گیا ہے، 1039 ارب روپے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں وفاق دے گا۔ اپوزیشن نے بجٹ تجاویز مسترد کر دی ہیں۔ ڈاکٹر عائشہ غوث نے بتایا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن ...

Read More »