وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سازش کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ عمران انتخابی نظام اورنتائج کوتسلیم نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ دو ہزار سولہ کے الزامات پر عمران خان دو ہزار اٹھارہ میں معافی مانگتے نظر آئیں گے۔
وزیراعظم نے اثاثے ڈکلیئر کیے ہیں اگر کوئی اور اثاثہ نکل آئے تو وہ شوکت خانم ہسپتال کو عطیہ کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی واپسی کا حتمی فیصلہ ڈاکٹروں کی رائے سے ہوگا، اور وزیراعظم لندن سے سیدھا پاکستان آئیں گے۔
خورشید شاہ کو جھک کر ملنے پر پرویزرشید نے کہا کہ یہ ان کی تربیت میں شامل ہے۔تبصرہ کرنا بلاول بھٹو کا حق ہے، آئندہ بھی خورشید شاہ سے ملاقات ہوئی تو اور زیادہ جھک کرملوں گا۔