ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے عمران فاروق کے قتل تحقیقات کے دوران ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔ اس سلسلے میں انہیں جلد ہی طلب کیا جاسکتا ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔