آئندہ تین مہینے موسم کے اتار چڑھاؤ میں اہم ہیں۔ مون سون میں دس سے بیس فیصد زائد بارشوں کا امکان ہے۔
پلاننگ کمیشن میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں مون سون بارشوں کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔
وفاقی وزیر نے مون سون کی بارشوں کے بعد سیلاب کی روک تھام اور نقصانات کے ازالے کے لیے تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت صوبائی سطح پر تیاریوں کے لیے جامع گائیڈ لائن فراہم کرے گی۔
ڈی جی موسمیات غلام رسول نے اجلاس کو بتایا کہ زیادہ بارشوں کے باعث ارلی وارننگ سسٹم پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سسٹم کو مزید فعال اور بہتر بنانے کے لیے سات ارب روپے کے فنڈ درکار ہیں۔