پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز طورخم پر زیر تعمیر گیٹ پر فائرنگ کررہی ہیں۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ گیٹ سینتیس میٹر پاکستانی علاقے کے اندر ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار کرنے والوں کی جانچ پڑتال کے لیے گیٹ بہت ضروری ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گیٹ کی تعمیر کا مقصد دہشت گردوں کی نقل وحرکت کو چیک کرنا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے سرحد پر فائرنگ کے خلاف احتجاج کیا۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔