امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم سے بدسلوکی کے الزامات پرتحقیقات کی جائیں گی۔
کانگریس خاتون میکسن واٹر نے ڈاکٹر عاصم سے بدسلوکی اور انتقامی کارروائیوں کے خلاف پاکستانی سفیر کو خط لکھا تھا۔
جلیل عباس جیلانی نے کانگریس خاتون کو تحریری جواب میں کہا کہ اسلام آباد میں متعلقہ حکام کو ان کے تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں آزاد عدالتی نظام موجود ہے۔ سیاسی یا انتظامی مداخلت کی سخت حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر عاصم جاری عدالتی کاروائی سے انصاف حاصل کریں گے۔