بھارت نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا ممبر نہیں بنے گا

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی کے باعث بھارت این ایس جی کا رکن نہیں بن سکے گا۔

سینیٹ اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے رابطے میں ہیں۔ ہماری بہتر خارجہ پالیسی کے بدولت بھارت ممبر شپ نہیں لے سکے گا۔

اجلاس میں آرمڈ فورسز کی ازسرنو تنظیم سے متعلق توجہ دلاو نوٹس پر وزیرمملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ سول آرمڈ فورسز کے بائیس ونگز بنارہے ہیں۔ تیس دسمبر تک معاملات حل ہوجائیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن نے بجٹ کو غیر آئینی اور عوامی امنگوں کے برعکس قراردے دیا۔

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: