ٹی او آرز کیلئے حکومت کو عید تک مہلت

چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے حکومت کے پاس عید تک مہلت ہے۔ کارکنوں کو احتجاج کے لیے تیار کرنا شروع کردیا ہے،تحقیقات نہ ہوئیں تو پھر سڑکوں پر ہوں گے۔
دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب تک وزیراعظم کا احتساب نہیں ہوگا کرپشن ختم نہیں ہوگی۔
ٹی او آرز میں سے وزیراعظم کا نام نکالنا ہے تو پھراحتساب کا کیا فائدہ؟ وزیراعظم نے غلط کام نہیں کیا تو خوف کس چیز کا ہے؟۔ جن ٹی او آرز سے وزیراعظم کا احتساب ہونا ہے انہیں سے میرا بھی احتساب کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ہو جائیں تو الیکشن کا عمل بہتر ہوسکتا ہے لیکن دھاندلی کرنے والوں کو سزائیں ملنے تک نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے نوازلیگ کے ساتھ مل کرمیچ فکس کیا تھا،جب تک کسی کوسزا نہیں ہوگی اسی طرح قانون توڑیں گے۔

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: