حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
اس سے پہلے رجسٹرار آفس نے ان کی درخواست پر اعتراضات لگائے تھے جنہیں دور کرکے دوبارہ اپیل دائر کی گئی۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے میڈیا سے متاثر پو کر فیصلہ سنایا۔
راؤ شکیل کی ڈائریکٹر جنرل حج تقرری میں ملزم کا کوئی کردار نہیں تھا۔