افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ فائربندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسئلہ سفارتی ذرائع سے حل ہو جا ئے گا۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیل وال نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو بھی ٹیلی فون کرکے اس مسئلے پر بات چیت کی ہے۔