ماڈل گرل ایان علی کے خلاف وزارت داخلہ کی درخواست پر اعتراض لگ گیا۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے وزارت داخلہ کی درخواست واپس کر دی ہے۔
رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست میں ٹائیپنگ کی غلطیاں اور صفحات کے نمبر درست نہیں ہیں۔
وزارت داخلہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔