سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے وزیراعظم نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سوانح عمری لکھنا شروع کر دیں، نیب صرف جادوگر ہی نہیں سامری جادوگر ہے جو سب کچھ ثابت کرسکتا ہے۔
کراچی میں نیب کورٹ میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا جادو صرف چھوٹے صوبوں پر چلتا ہے۔
دہشت گردوں کے علاج اور کرپشن کے مقدمات میں پھنسے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو کا جادو تخت لاہور پر نہیں چلتا۔