سیکریٹری دفاع عالم خٹک نے کہا ہے کہ امریکا سے ایف سولہ طیارے نہیں خریدیں گے اس کے بجائے اب اردن سے خریداری کی جائے گی۔
سینیٹ کی دفاع اور خارجہ امور کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ خارجہ پالیسی کا مرکز بھارت رہا ہے، ہمسایہ ملک سے تعلقات میں بہتری نہیں آئی تو انہیں خراب بھی نہیں ہونے دیا۔
سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں نشیب و فراز نئی بات نہیں، کشیدگی کی وجہ پاک چین تعلقات اور اقتصادی راہداری منصوبہ ہے۔