Author Archives: zunair

دال مہنگی ہے تو کیا ہوا، مرغی کھائیں، وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مہنگائی کے ڈسے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنا شروع کر دیا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث  سمیٹے ہوئے اسحاق ڈار نے مخالفین پر تابڑ توڑ حملے  کئے۔ ارکان اسمبلی نے دالوں کی بڑھتی قیمتوں پر ڈار صاحب کی توجہ دلائی لیکن ان کے جواب نے سب کو لاجواب کردیا۔ وزیرخزانہ نے جواب دیا  ...

Read More »

ٹی او آرز پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹی  او آرز پر تعاون نہ کیا تو ٹف ٹائم دیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ پاناما  لیکس سے نکلنے کے تمام دروازے  حکومت پر بند ہوچکے ہیں۔ ٹی او آرز پر ابھی حکومت کو موقع دیں گے، کرپشن اور ٹیکس ...

Read More »

عمران، قادری کے دھرنے سکرپٹڈ تھے‘خورشیدشاہ

قومی اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنے سکرپٹڈ تھے‘ دونوں دھرنوں سے جمہوریت اور ملک کو نقصان پہنچا۔ پاناما لیکس پر پہلے وزیراعظم پھرسب کا احتساب کیا جائے، ٹی اوآرزپر اتفاق نہ ہوا تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا‘ ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت نہیں کریں گے۔ ٹی وی ...

Read More »

’’وزارت داخلہ کو ایان علی سے پیار ہوگیا‘‘

جمیعت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کہتے ہیں کہ  لگتا ہے وزارت داخلہ کو ایان علی سے پیار ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیار کی وجہ سے ہی  عدالتی حکم پر بھی ماڈل گرل کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کو ...

Read More »

اثاثہ جات کیس، زرداری کیخلاف گواہی مسترد

راولپنڈی کی احتساب عدالت نمبر ایک نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات کیس میں گواہی مسترد کرتے ہوئے سماعت چوبیس جون تک ملتوی کر دی۔ جج خالد محمود رانجھا نے نیب  کی طرف سے  سابق صدر کیخلاف سوئس زبان میں موجود دستاویزات انگریزی میں ترجمہ کرنے والے گواہ مترجم رضوان احمد کا  بیان ریکارڈ کرانے کے خلاف ...

Read More »

ملزموں کی ویڈیوز میڈیا پر، وزیرداخلہ برہم

وزیرداخلہ چودھری نثار نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر گرفتار زیر تفتیش ملزموں کی ویڈیوز منظر عام پر لانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور پیمرا سے کہا ہے کہ وہ زیر تفتیش ملزموں کی ویڈیوز کی تشہرروکنے کے اقدامات کرے۔ چودھری نثار نے کہا کہ زیرتفتیش ملزموں کی ویڈیوز سامنے لانا غیراخلاقی اور غیر قانونی عمل ہے، ...

Read More »

پی آئی اے کا عید پر کرائے 25 فیصد کم کرنے کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عوام کے لیے عیدالفطر پر ٹکٹ سستے کرنے کا اعلان کردیا۔ قومی فضائی کمپنی کی جانب سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 25 فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان عید کے تین دن کے لیے کیا گیا ہے،قومی ...

Read More »

معزول مصری صدر مرسی کو عمر قید

مصر کی عدالت نے معزول مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو غداری کے الزام میں عمر قید سنادی جبکہ اسی مقدمے میں 3 صحافیوں سمیت 6 افراد کو عمر سزائے موت کا حکم دے دیا۔ مرسی کے وکیل عبدالمنعم عبدالمقصود نے بتایا کہ عدالت نے ان کے موکل کو قومی راز قطر کے حوالے کرنے کے الزام سے بری کردیا ...

Read More »

نیٹو جنگ کو ہوا دے رہا ہے، جرمنی

جرمنی کے وزیرِ خارجہ فرینک والٹر نے مشرقی یورپ میں نیٹو کی فوجی مشقوں پر تنقید کرتے ہوئے مغربی دفاعی اتحاد پر جنگ کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کے مطابق نیٹو کی جانب سے رواں ماہ کی جانے والی فوجی دستوں کی نقل و حرکت علاقائی سلامتی کے لیے نقصان دہ تھی اور اس سے روس ...

Read More »

عراق میں داعش کو شکست کا سامنا

عراقی وزیر اعظم نے داعش سے فلوجہ کو قبضہ ختم کرانے کے اعلان کے بعد موصل کی جانب پیش قدمی کی تیاری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی فورس اور پولیس نے مونسپل بلڈنگ پر قومی پرچم لہرا دیا ہے، سرکاری ٹی وی سے خطاب میں عراقی وزیر اعطم حیدر ...

Read More »