عراق میں داعش کو شکست کا سامنا

عراقی وزیر اعظم نے داعش سے فلوجہ کو قبضہ ختم کرانے کے اعلان کے بعد موصل کی جانب پیش قدمی کی تیاری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی فورس اور پولیس نے مونسپل بلڈنگ پر قومی پرچم لہرا دیا ہے، سرکاری ٹی وی سے خطاب میں عراقی وزیر اعطم حیدر العبادی نے کہا کہ ہم نے فلوجہ آزاد کرانے کا وعدہ کیا تھا اور اسے دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کا فلوجہ پر کنٹرول ہے اور مختصر علاقہ کچھ ہی گھنٹوں میں خالی کروا لیا جائے گا، حیدر العبادی نے ٹویٹ کیا کہ فلوجہ کوشہریوں کو واپس کر تے ہوئے داعش کو ناکامی سے دوچار کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلا معرکہ موصل میں ہو گا، امریکا کے سیکرٹری دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ شہر کے اہم علاقے داعش کے قبضے میں ہیں،مزید لڑائی کی ضرورت ہے، موصل پر  2014 سے داعش کا قبضہ ہے۔اس سے پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ جنوب اور مشرقی علاقوں پر حکومت نے کنٹرول حاصل کیا،بغداد سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع فلوجہ وہ شہر ہے جس پر شدت پسند تنظیم داعش سب سے زیادہ عرصے سے قابض رہی،داعش نے فلوجہ پر  2014 میں قبضہ کیا تھا اور اس کے کچھ ماہ بعد ہی وہ عراق اور شام میں دیگر علاقوں پر قابض ہوئی تھی۔

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: