مصر کی عدالت نے معزول مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو غداری کے الزام میں عمر قید سنادی جبکہ اسی مقدمے میں 3 صحافیوں سمیت 6 افراد کو عمر سزائے موت کا حکم دے دیا۔
مرسی کے وکیل عبدالمنعم عبدالمقصود نے بتایا کہ عدالت نے ان کے موکل کو قومی راز قطر کے حوالے کرنے کے الزام سے بری کردیا تاہم انہیں ایک غیر قانونی تنظیم کی سربراہی کرنے کے الزام میں عمر قید سنادی۔
معزول صدر کو ریاست کی سلامتی سے متعلق خفیہ دستاویزات چوری کرنے کے الزام میں بھی مجرم قرار دیا گیا جس میں انہیں مزید 15برس قید کی سزا سنائی گئی۔