اثاثہ جات کیس، زرداری کیخلاف گواہی مسترد

راولپنڈی کی احتساب عدالت نمبر ایک نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات کیس میں گواہی مسترد کرتے ہوئے سماعت چوبیس جون تک ملتوی کر دی۔

جج خالد محمود رانجھا نے نیب  کی طرف سے  سابق صدر کیخلاف سوئس زبان میں موجود دستاویزات انگریزی میں ترجمہ کرنے والے گواہ مترجم رضوان احمد کا  بیان ریکارڈ کرانے کے خلاف آصف زرداری کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے حکم دیا  کہ مذکورہ گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا۔ قانون کے  تحت صرف اصل  دستاویزات پیش کرنے والے گواہ کا بیان ریکارڈ ہوسکتا  ہے، گواہ جو دستاویزات پیش کرنا چاہتا ہے وہ فوٹوسٹیٹ ہیں۔

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: