نیٹو جنگ کو ہوا دے رہا ہے، جرمنی

جرمنی کے وزیرِ خارجہ فرینک والٹر نے مشرقی یورپ میں نیٹو کی فوجی مشقوں پر تنقید کرتے ہوئے مغربی دفاعی اتحاد پر جنگ کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

ان کے مطابق نیٹو کی جانب سے رواں ماہ کی جانے والی فوجی دستوں کی نقل و حرکت علاقائی سلامتی کے لیے نقصان دہ تھی اور اس سے روس کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا تھا۔

جرمن وزیرِ خارجہ نے نیٹو پر زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ فوجی مشقوں کو مزید بات چیت اور تعاون کے ساتھ تبدیل کرے۔

فرینک والٹر کا کہنا تھا کہ جو بھی اس بات پر یقین کرتا ہے کہ مشرقی سرحد پر ٹینکوں کی علامتی پریڈ سلامتی لائے گی وہ غلطی پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ پرانی محاذ آرائی کی تجدید کے لیے بہانے نہیں بنانے چاہئیں۔

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: