چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹی او آرز پر تعاون نہ کیا تو ٹف ٹائم دیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس سے نکلنے کے تمام دروازے حکومت پر بند ہوچکے ہیں۔
ٹی او آرز پر ابھی حکومت کو موقع دیں گے، کرپشن اور ٹیکس چوری نہیں کی تو نوازشریف کو ڈرنا نہیں چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میری بھی آف شور کمپنی ہے لیکن ٹی او آرز سے کوئی ڈر نہیں، وزیراعظم نوازشریف کو بھی نہیں ڈرنا چاہیے۔
معروف وکیل نعیم بخاری نے اس موقع پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے عمران خان کو مرد مومن قرار دیتے ہوئے کہا ان کے دل میں غریب عوام کادرد ہے۔