جمیعت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کہتے ہیں کہ لگتا ہے وزارت داخلہ کو ایان علی سے پیار ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پیار کی وجہ سے ہی عدالتی حکم پر بھی ماڈل گرل کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کو پیار بالجبر نہیں کرنا چاہئے، دونوں کے بیچ میں اندر کی بات کیا ہے یہ تو وزارت داخلہ یا ایان علی ہی بتا سکتی ہے۔