وزیرداخلہ چودھری نثار نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر گرفتار زیر تفتیش ملزموں کی ویڈیوز منظر عام پر لانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور پیمرا سے کہا ہے کہ وہ زیر تفتیش ملزموں کی ویڈیوز کی تشہرروکنے کے اقدامات کرے۔
چودھری نثار نے کہا کہ زیرتفتیش ملزموں کی ویڈیوز سامنے لانا غیراخلاقی اور غیر قانونی عمل ہے، ان ویڈیوز کا مقصد میڈیا ٹرائل کرنا ہے، سندھ حکومت ایسی ویڈیوز کا سراغ لگائے، اس قسم کی غیر ضروری تشہیر مقدمات کو مضبوط کرنے کی بجائے کمزور کرتی ہے۔
تمام مقدمات کا فیصلہ عدالتوں سے ہونا چاہیے ایسی ویڈیوز سے میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے جس کا کوئی حاصل وصول نہیں ہوتا۔