وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مہنگائی کے ڈسے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنا شروع کر دیا۔
قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹے ہوئے اسحاق ڈار نے مخالفین پر تابڑ توڑ حملے کئے۔
ارکان اسمبلی نے دالوں کی بڑھتی قیمتوں پر ڈار صاحب کی توجہ دلائی لیکن ان کے جواب نے سب کو لاجواب کردیا۔
وزیرخزانہ نے جواب دیا کہ دال مہنگی ہے تو مرغی کھائیں، ٹیکس ختم ہونے کے بعد یہ سستی ہوگئی ہے۔
اسحاق ڈار نے شیخ رشید پر چین سے ریشم اسمگل کرنے کا الزام بھی لگایا اور انہیں جلد شادی کا مشورہ بھی دے دیا۔