Author Archives: zunair

خواتین کرکٹ ٹیم سے معتدد کھلاڑیوں کی چھٹی کا فیصلہ

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے انتخاب سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کی5 سے 6 کھلاڑیوں کی چھٹی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نین عابدی اور اسماویہ اقبال سمیت متعدد کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے لئے نہیں بلایا جائے گا۔ ثنا میر کو کپتان اور سینئر ...

Read More »

برطانیہ کے اسکولوں کی یونیفارم پالیسی حجاب لازمی

انگلینڈ میں تقریباً نصف اسلامی سکولوں میں حجاب یونیفارم کا ایک حصہ ہے نیشنل سیکولر سوسائٹی کے مطابق انگلینڈ میں142میں سے59اسلامی اسکولوں بشمول27پرائمری اسکولوں نے ایک یونیفارم پالیسی بنا رکھی ہے ۔ پالیسی میں کہا گیا ہے کہ سرکو ڈھانپنا لازمی ہے تنظیم نے وزیر تعلیم جسٹن گریننگ کو لکھے گئے خط میں اعداد و شمار پر اپنی تشویش کا ...

Read More »

سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی ،نیب کورٹ کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی ،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچے تو کمرہ عدالت ن لیگ کے وکلاءاور کارکنوں سے بھرا ہوا تھا ،زیادہ رش ہونے ...

Read More »

ماڈل ٹاؤن رپورٹ عام کرنےکا فیصلہ معطل کرنےکی استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن واقعہ سے متعلق باقرنجفی رپورٹ کوعام کرنےکافیصلہ معطل کرنےکی استدعا مستردکردی۔ دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل نے کہا کہ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے حکومتی درخواست مسترد کرتے ہوئے سنگل بینچ کے فیصلہ کو برقرار رکھا۔ لاہورہائیکورٹ کافل بینچ انکوائری رپورٹ ...

Read More »

نواز نثار ملاقات ، گلے شکوے

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گلے شکوے کئے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران چودھری نثار نے میاں نوازشریف سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جب کہ نوازشریف ...

Read More »

دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے کا فی بہترین مشروب

کینسر کی تحقیق کرنے والے بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ دن میں تین سے زیادہ کپ کا فی پیتے ہیں ان میں دل کی بیماریوں کا امکان بہت کم ہو تا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کافی کے استعمال سے دل کی بیماریوں کے ہاتھوں مردوں میں مرنے کی شرح 18 فیصد تک کم ...

Read More »

نواز شریف کی وطن واپسی، پارٹی رہنماؤں سے ملاقات

سابق وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔ وطن واپسی پر خوشگوار موڈ میں نظر آئے، پنجاب ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، پرویز رشید ، وزیرریلوےخواجہ سعد رفیق اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کسی قسم کی ...

Read More »

ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک کرنے کا معاملہ، نیا فل بنچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن واقعے کی رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست کی سماعت کے لئے نیا فل بینچ تشکیل دے دیا۔ تین رکنی بینچ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شہباز رضوی پرمشتمل ہے۔ آ ج لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ...

Read More »

این اے 4 پشاور کا ضمنی الیکشن کون جیتے گا؟

تحریر: عاصم حمید این اے 4 پشاور کا ضمنی الیکشن، کیا تحریک انصاف ایک اور شکست سے بچ پائے گی یا یہ ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا ؟؟؟ تحریک انصاف کے (ناراض) ایم این اے اور سابق بیوروکریٹ گلزار خان کے انتقال کے باعث نشست خالی ہوئی جس پر 26 اکتوبر کو پولنگ ہوگی ۔ جس پر 25 امیدواروں نے کاغذات ...

Read More »

چوہے5ہزار کے 25 نوٹ کترگئے، دکاندار بے ہوش

چوہوں نے پانچ پانچ ہزار کے 25نوٹ کتر دیئے، مالک دکان نے جب دراز کھولی تو پانچ پانچ ہزار کے نوٹوں کا حال دیکھ کر بے ہوش ہو گیا۔ عارف والا ریشم گلی کے عقب میں واقع لیڈیز بوتیک پر موجود رات کے اندھیرے میں چوہوں نے دراز میں پڑے پانچ پانچ ہزار کے 25نوٹوں کوکتر کر پرزہ پرزہ کردیا۔ مالک ...

Read More »