ماڈل ٹاؤن رپورٹ عام کرنےکا فیصلہ معطل کرنےکی استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن واقعہ سے متعلق باقرنجفی رپورٹ کوعام کرنےکافیصلہ معطل کرنےکی استدعا مستردکردی۔
دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل نے کہا کہ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے حکومتی درخواست مسترد کرتے ہوئے سنگل بینچ کے فیصلہ کو برقرار رکھا۔ لاہورہائیکورٹ کافل بینچ انکوائری رپورٹ سے متعلق روزانہ سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے ماڈل ٹاؤن واقعے پرباقر نجفی رپورٹ عام کرنے کا حکم دیا تھا۔
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے انکار کردیا تھا۔ جس پر ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر درخواست فل بینچ کو بھیج دی تھی۔
جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن واقعے کی رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست کی سماعت کے لیے نیا فل بینچ تشکیل دیا تھا۔اور اس نئے فل بینچ نے رپورٹ عام کرنےکافیصلہ معطل کرنےکی حکومتی استدعا مستردکردی۔
دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ سے متعلق دائر 6 مختلف درخواستیں واپس لے لی گئی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ عام کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف پنجاب حکومت نے بھی انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔
درخواست گزاروں نے اپنی درخواستیں واپس لیتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے باقر نجفی رپورٹ منظر عام پر لانے کی داد رسی کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: