نواز شریف کی وطن واپسی، پارٹی رہنماؤں سے ملاقات

سابق وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔

وطن واپسی پر خوشگوار موڈ میں نظر آئے، پنجاب ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، پرویز رشید ، وزیرریلوےخواجہ سعد رفیق اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کسی قسم کی سازش کا شکارنہیں ،سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے باوجود تحفظات برقرار ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے اور اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

اس سے قبل نواز شریف لندن سے اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر ریلوے سعد رفیق، طارق فضل چوہدری، مشاہد اللہ، انوشہ رحمان، خرم دستگیر، پرویز رشید، میئر اسلام آباد انصر عزیز اور طلال چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔

سابق وزیر اعظم کے استقبال کے لیے ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ایئرپورٹ کے باہر موجود تھی۔

نواز شریف ایئرپورٹ سے سیدھے پنجاب ہاؤس پہنچے جہاں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر روانگی سےقبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر کیوں ہوئی؟ فیصلہ بھی انہوں نےدیا، اپیل بھی انہوں نےسنی، نگران جج بھی وہی بن گئے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی، سرکاری پیسا نہیں کھایا، بار بار کہا کرپشن، کک بیک یا کمیشن کا کیس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریفرنس پیسے کھانے پرہوتایا ٹھیکے میں پیسا کمانے پر ہوتا لیکن یہ کس قسم کا احتساب ہے کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر ہو گئی۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن آیا تھا، ایسا ارادہ نہیں تھاکہ لندن بیٹھا رہوں گااور واپس نہیں جاؤں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: