Author Archives: zunair

سعودی عرب :غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی مہلت کاآج آخری دن

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی مہلت کا آغاز آخری دن ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کل سے کارروائی شروع کردی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے کارروائی کا فیصلہ 90 روز کی مہلت ختم ہونے کے بعد کیا ...

Read More »

نواز شریف نے تین ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔ نواز شریف کے وکیل اعظم تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیر غور نہیں لایا گیا ۔ احتساب عدالت نے جلد بازی ...

Read More »

ایشوریا سنجے لیلا بھنسالی کی کامیڈی فلم کرنے کو تیار

سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے طویل عرصہ بعد اپنے پسندیدہ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ سنجے لیلا بھنسالی اپنی روایت کے مطابق ہمیشہ ہی تاریخی اور سنجیدہ موضوعات پر مبنی فلمیں بنانے کے شوقین ہیں تاہم انہوں نے اس بار ایشوریا کے ساتھ کامیڈی فلم کرنے کا فیصلہ ...

Read More »

دپیکا سو شل میڈیا پر مقبول ترین بھارتی اداکارہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پاڈوکون اپنے مختصر سے کرئیر میں متعدد ایوارڈ ز اپنے نام کر چکی ہیں تاہم اب ایک اور ایوارڈ ان کے نام ہونے جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے ہونیوالی ایوارڈ تقریب میں اداکارہ دپیکا پاڈوکون کو سوشل میڈیا پر سب سے زیاد ہ مقبولیت ...

Read More »

محمد حفیظ کے بولنگ ٹیسٹ کی رپورٹ بدھ تک ملنے کا امکان

ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کے بولنگ ٹیسٹ کی رپورٹ بدھ تک آجائے گی، محمد حفیظ کا یکم نومبر کو انگلینڈ میں بولنگ ٹیسٹ ہوا تھا۔ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا۔ محمد حفیظ نے 14روز کے دوران بولنگ تو جاری رکھی اور پھر سری لنکا کے ...

Read More »

برطانیہ میں روزانہ 14ہائی اسٹریٹ اسٹور بند ہورہے ہیں

برطانیہ میں ہائی اسٹریٹ اسٹورز بند ہونے کی شرح 2010کے مقابلے میں کمترین سطح پر آگئی ہے لیکن اس کے باوجود روزانہ کم وبیش 14ہائی اسٹریٹ اسٹور بند ہو رہے ہیں۔ نئی ریسرچ کے مطابق برطانیہ کے 500 ٹائون سینٹرز کے 67ہزار521چین اسٹورز کے تجزیئے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال کے ابتدائی 6ماہ کے دوران 2ہزار 564 ...

Read More »

جنوبی کوریا کے سمندر میں امریکی نیوی کی مشقیں

جنوبی کوریا کے سمندر میں امریکی نیوی کی مشقیں شروع ہو گئیں، امریکا کے 3طیارہ بردار جہاز پہلی بار خطے میں مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ جنوبی کوریا کے مشرقی سمندر میں ہونےوالی مشقوں میں امریکی طیارہ بردار جہازوں سمیت کئی جنگی جہاز بھی شریک ہیں، امریکی طیارہ بردار جہازوں میں یو ایس ایس نیمٹزرونالڈریگن اورتھیوڈور روزیولٹ شامل ہیں۔ ...

Read More »

مریم نواز کے عدلیہ مخالف بیانات

لاہور ہائیکورٹ نےمسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز کے خلاف عدلیہ مخالف بیانات دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی کل تک ملتوی کردی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نےدرخواست پر ابتدائی سماعت کی،تاہم درخواست گزار خاتون کے وکیل کی عدم موجودگی کےباعث کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ درخواست میں مریم نواز کے عدلیہ مخالف بیانات ...

Read More »

افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ، پاک فو ج کیپٹن سپاہی سمیت شہید

باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں2سیکیورٹی اہلکار جن ایک افسر بھی شامل ہے شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 8سے10دہشت گرد ہلاک، متعددزخمی جبکہ کئی دہشت گردواپس افغان سرحد کی جانب فرارہوگئے۔ آئی ایس ...

Read More »

عراق، ایران سرحد پر شدید زلزلہ، ہلاکتیں 171 ہوگئیں

ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں شدید زلزے کے باعث 171افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ زلزلے سے عمارتیں اور دیواریں گرنے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 3ریکارڈ کی گئی۔آفٹر شاکس کی وجہ سے لوگ خوف میں مبتلاہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز عراق کا جنوبی شہر حلبجا ...

Read More »