عراق، ایران سرحد پر شدید زلزلہ، ہلاکتیں 171 ہوگئیں

ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں شدید زلزے کے باعث 171افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ زلزلے سے عمارتیں اور دیواریں گرنے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 3ریکارڈ کی گئی۔آفٹر شاکس کی وجہ سے لوگ خوف میں مبتلاہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز عراق کا جنوبی شہر حلبجا تھا اور اس کی زمین میں گہرائی 34کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے ترکی، کویت اور سعودی عرب سمیت کئی ملکوں میں محسوس کئے گئے۔صرف ایران میں ہلاکتیں 141 ہوگئیں، شدید زلزلے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے سب سے زیادہ نقصان عراق کی سرحد سے متصل ایرانی صوبے کرمان شاہ ‎‎ میں ہوا ہے۔

حکام نے 141 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں ۔زلزلہ مرکز کے قریبی علاقوں میں شدید آفٹرشاکس کے باعث لوگوں نے رات گھروں سے باہر گزاری۔
ادھر عراق کے کردستان ریجن میں بھی زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں جن سے متعددہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ سرحدی اور دور دراز علاقہ متاثر ہونے کی وجہ سے نقصانات کی اطلاعات بتدریج سامنے آرہی ہیں ، یہ خدشہ بھی ظاہر کیاجارہاہے کہ جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوسکتاہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کویت بحرین ، قطر، سعودی عرب ،اردن ، لبنان اوراسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: