Author Archives: zunair

حدیبیہ پیپرملز کیس: جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سماعت سے معذرت

سپریم کورٹ کےسینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نیب کی حدیبیہ پیپرز ملز کیس کھولنےکے حوالے سے اپیل کی سماعت سے معذرت کرلی، حدیبیہ کیس کی سماعت کے لئے بننے والا تین رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہےکہ میرے بینچ کے سامنے یہ کیس لگانا رجسٹرار آفس کی غلطی ہے، لگتا ہے دفتر نے ...

Read More »

شہزادہ ولیدبن طلال سمیت 7 اعلیٰ عہدیداروں کو رہا کرنے کا فیصلہ

سعودی حکومت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی شہزادے ولید بن طلال سمیت 7 اعلیٰ عہدیداروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سعودی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ارب پتی سعودی شہزادے ولید بن طلال سمیت جن 7 افراد کوعدم ثبوت کی بنا پر رہا کیا جارہا ہے۔ سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے سے ...

Read More »

اپوزیشن جماعت کا برطانوی ملکہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ

برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ پیراڈائز لیکس نے ملکہ برطانیہ کی آف شور کمپنی میں 1کروڑ پائونڈز کی سرمایہ کاری کا بھانڈا پھوڑا تھا ،جہاں سے انہیں آمدنی ہوتی تھی۔ لیبر پارٹی کے شیدو وزیر خزانہ نے مطالبہ کہا کہ پیراڈائز لیکس کے مطابق ملکہ الزبیتھ اپنے تمام ...

Read More »

ندیم افضل چن سے پی ٹی آئی رہنما نور عالم خان کی ملاقات

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن سےرہنما پی ٹی آئی نورعالم خان نے وفد کےہمراہ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا تھا۔ ندیم افضل چن نےگزشتہ دنوں پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کےسیکرٹری جنرل سےعہدےسےاستعفیٰ دیاتھا ، تاہم پیپلزپارٹی کی قیادت نے ندیم افضل چن کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ دونوں رہنماؤں میں ...

Read More »

مشرف کو بطور متبادل لیڈر لانے کی کوششیں ناکام ہوں گی

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر سامنے لانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔ ن لیگی رہنما سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بنانےاور توڑنے کامشغلہ ترک کرنا ہوگا،قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیوں،بازاروں میں ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اورپی ایس پی ...

Read More »

دنیا بھر میں قیدی خواتین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں قیدی خواتین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فی الوقت ایک اندازے کے مطابق کم و بیش7لاکھ14ہزار خواتین مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں، یہ تعداد2000کے مقابلے میں53فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اسی مدت کے ...

Read More »

ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس کا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ دل تھام کے بیٹھنا صاحب اب ہماری باری ہے۔ انہوں نے سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر بذریعہ واٹس ایپ اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پی ایس پی سربراہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس کا ...

Read More »

وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ کنٹرول لائن کا دورہ

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کی۔ انہیں اس موقع پر ایل او سی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ پاک فوج بھارتی جارحیت ...

Read More »

مشرف کی سیاسی اتحاد کیلئے ایم کیو ایم ،پی ایس پی کو دعوت

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے مہاجروں اور ان کی جماعتوں کو اپنے اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے اجلاس سے آڈیو خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ مہاجروں کو اکھٹا ہونا چاہیے، ہم جو اتحاد بنا رہے ہیں اس میں ایم کیو ایم اور پی ...

Read More »

حکومت کا دہشت گردی کے خلاف اخراجات سے اظہارِ لاعلمی

حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر آنے والے اخراجات سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔ سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری تنویر نے وزارت خزانہ کے حکام سے سوال کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟ سوال کے جواب میں وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ سوال وزارت داخلہ ...

Read More »