حکومت کا دہشت گردی کے خلاف اخراجات سے اظہارِ لاعلمی

حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر آنے والے اخراجات سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔
سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری تنویر نے وزارت خزانہ کے حکام سے سوال کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟
سوال کے جواب میں وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ سوال وزارت داخلہ کو منتقل کیا لیکن جواب موصول نہیں ہوا۔
سابق وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق حکومت کے پاس علیحدہ تفصیلات موجود نہیں، کہا جاتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ایک خطیررقم خرچ ہوئی لیکن تفصیلات موجود نہیں کہ کس مد میں کتنے پیسے خرچ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ پر کتنی رقم خرچ ہوئی اس پر صرف اندازہ لگایا جاسکتا ہے لیکن اخراجات پر کام ضرور کیا جا سکتا ہے مگر اخراجات کوالگ کرنا کافی پیچیدہ اور طویل عمل ہے۔
بلیغ الرحمان نے بتایا کہ ہمارے پاس کولیشن سپورٹ فنڈز سے متعلق تفصیلات موجود ہیں، دہشت گردی سے متعلق اخراجات کی اندازوں پرمبنی تفصیلات پیش کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ وزیر مملکت آپ اپنے بیان کے مضمرات دیکھیں، میں آپ کے بیان پر حیران ہوں، آپ کے بیان پر دھچکا لگا ہے، حکومت کے پاس تفصیلات ہی نہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پرکتنے اخراجات آئے۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس تخمینہ ہی نہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پرکتنی رقم خرچ ہوئی؟ یہ ماسی خیراں کے گھر کا خرچہ نہیں، آپ دہشت گردی کے خلاف جنگ پرپیسا خرچ کررہے ہیں، حکومت کوکل حساب دینا ہوگا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کتنی رقم خرچ ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: