Author Archives: zunair

عماد وسیم گھٹنے کی انجری کا شکار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے نئے قائد عماد وسیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عماد وسیم کو ڈاکٹرز نے ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی لاپرواہی برتنے سے منع کیا ہے، جس کے باعث عماد وسیم اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی ...

Read More »

قطر ی تنازع چھوٹا معاملہ ہے، بحران نہیں،سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر ی تنازع بہت چھوٹا معاملہ ہے اور یہ کوئی بحران نہیں ہے ۔ہمیں اس سے بڑے مسائل درپیش ہیں۔ ان میں انتہاپسندی اور دہشت گردی ، ایران کا جارحانہ رویہ ،عراق ، شام ، لبنان اور یمن میں جاری بحران اور لیبیا میں جو صورتحال ہے وہ نمایاں ہیں۔اس لیے ...

Read More »

ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس، فاروق ستار شریک نہیں ہوئے

گزشتہ روز ایم کیو ایم کے نکاح کی خبر سنانے والے ڈاکٹر فاروق ستار آج غائب ہوگئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے خود شرکت نہیں کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے اجلاس ...

Read More »

بھارت، ایونکا کی آمد سے قبل سڑکوں سے بھکاری غائب

رواں مہینے کے اختتام پربھارتی شہر حیدرآباد دکّن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایونکا ٹرمپ کی آمد متوقع ہے، جس کے پیش نظر بھارتی پولیس سڑکوں سے بھکاری غائب کرنے میں سر گرم ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 28 نومبر سے 30 نومبر تک جاری رہنے والے سہ روزہ سالانہ گلوبل انٹر پرینور شپ اجلاس میں سیکڑوں غیر ...

Read More »

جلدانتخابات پاکستان کے مفاد میں ہیں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ مافیا کے دن گنے جاچکے ہیں، اب یہ نہیں بچیں گے، جلدانتخابات پاکستان کے مفاد میں ہیںاور یہ مطالبہ غیر جمہوری عمل نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت جہاں ملک کھڑا ہے سوائے قبل از وقت الیکشن کے ...

Read More »

راجگال پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ

پاک افغان سرحد کے قریب واقع خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں قائم کی گئی نئی پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی محمد الیاس شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ ...

Read More »

خفیہ ملاقاتیں، برطانوی وزیر مستعفی

اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کرنے والی برطانوی وزیر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پریتی پٹیل نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریتی پٹیل نے اسرائیلی فوج کو برطانوی ٹیکس گزاروں کا پیسا بھیجنے کی بھی کوشش کی تھی، ملاقاتوں کا تنازع شدید ہونے پر پریتی کو دورہ افریقا سے فوری واپس بلایا گیا۔ برطانوی وزیر کی وزیر اعظم تھریسامے ...

Read More »

بس پل سے نیچے جاگری،24 افرادجاں بحق

چکوال میں تلہ گنگ کے قریب بس پل سے نیچے جاگری ، حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ 67 سے زائد زخمی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوہاٹ سے رائے ونڈ جانے والی بس کو ڈھوک پٹھان کے مقام کے قریب حادثہ پیش آیا ،بس میں 80 سےزائد مسافر سوارتھے جو 150 فٹ گہری کھائی میں جاگری ...

Read More »

فاروق اور کمال کیا ملے، محکمہ اینٹی کرپشن کو پرانے کیس یاد آگئے

محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کو فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کے گلے ملتے ہی پرانے کیس یاد آگئے۔ محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اپنے دور میئر شپ میں گزری کی 50 ایکڑ اراضی کو کچی آبادی قرار دیا تھا۔ مصطفیٰ کما ل نے بطور سٹی میئر کراچی اسی زمین پر ...

Read More »

سونے سے قبل کھانا کھانے کے عادی ہوشیار

ماہرین نے سونے سے کچھ دیر قبل کھانا کھانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عادت دل کے دورے اور ذیابیطس کا باعث ہوسکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق رات کو سونے سے قبل کھانے سے انسان کی باڈی کلاک کنفیوژن کا شکار ہوتی ہے اور جس سے خون میں مضر چکنائیوں کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ ...

Read More »