ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس، فاروق ستار شریک نہیں ہوئے

گزشتہ روز ایم کیو ایم کے نکاح کی خبر سنانے والے ڈاکٹر فاروق ستار آج غائب ہوگئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے خود شرکت نہیں کی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے، ان کی جگہ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کنوینرکنور نوید جمیل کریں گے ۔
کامران ٹیسوری کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فاروق ستار شریک نہیں ہورہے ۔
ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے اتحاد پر کراچی کی سیاست میں آیا بھونچال ابھی تھما نہیں، یہ اتحاد کس نوعیت کا ہے، کس کا حصہ کتنا ہوگا، کون سربراہ ہوگا، کام کیسے کرے گا، بہت سے سوالات جواب طلب ہیں لیکن ساتھ ہی ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے رہنماؤں کے مؤقف بھی سامنے آرہے ہیں۔
دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا ردعمل بھی سامنے آرہا ہے، ایک جماعت شناخت ختم کرنے پر تیار ہے مگر ایک جماعت کا شناخت برقرار رکھنے پر اصرار ہے۔
ایم کیو ایم کے اندر بھی اس فیصلے پر ناراضی کی خبریں گردش میں ہیں،ساری صورتحال پرغور کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سر جوڑ لیے ہیں۔
فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نہ ختم ہوگی نہ کسی اور جماعت میں ضم ہوگی، محض ایک سیاسی اتحاد کی شکل وضع کرنے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کانام، پرچم، نشان موجود ہے اور رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: