پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے نئے قائد عماد وسیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق عماد وسیم کو ڈاکٹرز نے ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی لاپرواہی برتنے سے منع کیا ہے، جس کے باعث عماد وسیم اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
عماد وسیم کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی انجری کا شکار ہیں اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں 4 سے 6 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
عماد وسیم پاکستان کے لیے 30 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انڑنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ وہ 2007 میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔