قطر ی تنازع چھوٹا معاملہ ہے، بحران نہیں،سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر ی تنازع بہت چھوٹا معاملہ ہے اور یہ کوئی بحران نہیں ہے ۔ہمیں اس سے بڑے مسائل درپیش ہیں۔

ان میں انتہاپسندی اور دہشت گردی ، ایران کا جارحانہ رویہ ،عراق ، شام ، لبنان اور یمن میں جاری بحران اور لیبیا میں جو صورتحال ہے وہ نمایاں ہیں۔اس لیے قطری ایشو کو عوام کا مرکزِ توجہ نہیں ہونا چاہیے۔
وہ امریکا کے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگوکررہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب حکومتوں کو تبدیل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ، بلکہ وہ رویے اور کرداروں کی تبدیلی کی پالیسی پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔
وہ میڈیا کے ذریعے منافرت نہیں پھیلا رہا ہے اور نہ جذبات ابھار رہا ہے۔عادل الجبیر نے قطر پر زوردیا کہ وہ اپنے حالتِ انکار کے رویے کو تبدیل کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم دوحہ کے کردار کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پھر ہم ایران اور دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی ) کو مضبوط کرسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: