دنیا کے مختلف ممالک میں مقبول ترین ویڈیو سائٹ یو ٹیوب پندرہ منٹ کیلئے بند ہو گئی تھی۔ لیکن اس دوران کسی کو ایرر میسج موصول نہیں ہوا۔ کمپنی ترجمان کے مطابق یوٹیوب لگ بھگ 15 منٹ بند رہی لیکن بعد میں اس مسئلے کو حل کر لیا گیا تھا اور اب سائٹ ٹھیک کام کر رہی ہے۔ ویب سائٹ کی بندش کا مسئلہ پاکستان، بھارت، برطانیہ ، انڈونیشیا اور دیگر ممالک میں پیش آیا