بھارت اور یورپی انتخابات میں گمراہ کن ٹوئٹس روکنے کیلئے ٹوئٹر کا 'رپورٹ' آپشن متعارف

بھارت اور یورپی انتخابات میں گمراہ کن ٹوئٹس روکنے کیلئے ٹوئٹر کا ‘رپورٹ’ آپشن متعارف



مقبول سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر نے بھارت اور یورپ میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے گمراہ کن ٹوئٹس کی روک تھام کے لیے ‘رپورٹ’ آپشن کی سہولت فراہم کی ہے۔

بھارت اور یورپ میں اس وقت عام انتخابات ہو رہے ہیں جہاں ٹوئٹر نے صارفین کو ووٹنگ سے متعلق گمراہ کن ٹوئٹس کو رپورٹ کرنے کے لیے سہولت فراہم کی۔

ٹوئٹر نے گزشتہ روز ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا کہ گمراہ کن اور نفرت انگیز مواد پر مبنی ٹوئٹس کو اب فوری طور پر ‘رپورٹ’ کیا جاسکے گا تاکہ ووٹنگ کے عمل کے دوران کسی بھی ووٹر کو مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس اقدام کا آغاز بھارت کے لوک سبھا اور یورپ کے انتخابات سے کر رہے ہیں اس کے علاوہ ‘رپورٹ’ آپشن کو مستقبل میں ہر ان ممالک کے لیے استعمال کیا جائے گا جہاں جہاں انتخابات ہوں گے۔

ٹوئٹر بلاگ کے مطابق صارفین مندرجہ ذیل ٹوئٹس کی رپورٹ آپشن کے تحت شکایت درج کرواسکتے ہیں:

وہ ٹوئٹ جس میں پولنگ اسٹیشن کی غلط معلومات فراہم ہو۔

ووٹنگ کی تاریخ یا وقت غلط بتایا گیا ہو۔

ووٹنگ کا طریقہ کار غلط بیان کیا گیا ہو۔

ووٹنگ کے لیے غلط دستاویزات کی آگاہی دی گئی ہو۔

رپورٹ کیسے کیا جاسکے گا؟

گمراہ کن ٹوئٹ کی شکایت درج کرنے کے لیے ٹوئٹ کے دائیں جانب دیے گئے ڈراپ مینیو پر کلک کرنا ہوگا جس میں ’رپورٹ ٹوئٹ‘ کا آپشن فراہم ہوگا۔

بعدازاں اس میں its misleading about voting کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا یعنی یہ ٹوئٹ ووٹنگ کے بارے میں گمراہ کر رہی ہے۔

اس آپشن میں صارف اپنی شکایت درج کرے گا کہ کیسے یہ ٹوئٹ ووٹر کو گمراہ کر رہی ہے جس کے بعد submit یعنی درج کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا اور یوں صارف گمراہ کن ٹوئٹ کو رپورٹ کردے گا۔  



x

Check Also

جیکٹ پہنیں اورفون چارج کریں

اب اگر آپ گھر سے باہر ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں ۔ امریکی ...

موبائل کو دیکھنے والے انوکھا چشمہ

پبلک مقامات پر فون استعمال کرنا اکثرہماری پرائیویسی میں خلل ڈالنے کا سبب بنتا ہے ...

گوگل کے سی ای او کا اکاؤنٹ ہیک

سرچ انجن گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے کورا اکاؤنٹ کو گزشتہ شب ...

%d bloggers like this: