اپیل نے اپنے نئے آئی فون سیٹ کے لئے ایک جدید ترین ٹیکنالوجی پیٹنٹ کرا رہا ہے جس کے بارے میں فی الحال مکمل معلومات نہیں ملیں۔ تاہم پیٹنٹ ادارے سے ملنے والی کچھ تفصیلات کے مطابق نئے آئی فون میں ایک ایسا کیمرہ لگا ہے جو انفراریڈ ریز کی مدد سے باقی فونز کے کیمروں کو تصاویر لینے سے روک دے گا۔ اس ٹیکنالوجی کو فونز کی دنیا میں انقلاب قرار دیا جا رہا ہے۔