اب اگر آپ گھر سے باہر ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں ۔ امریکی کمپنی نے ایسی جیکٹ متعارف کرادی جو پاکٹ میں رکھے اسمارٹ فون کو باآسانی چارج کرے گی۔
امریکی کمپنی کی تیار کی گئی اس منفرد جیکٹ میں ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے ذریعے اس میں رکھا اسمارٹ فون بنا کسی وائر کے چارج ہوسکے گا۔
یہ فون پینٹ میں ہو یا جیکٹ کی پاکٹ میں، جیکٹ میں نصب لائن ٹیکنالوجی اسے باآسانی چارج کرے گی ۔