پبلک مقامات پر فون استعمال کرنا اکثرہماری پرائیویسی میں خلل ڈالنے کا سبب بنتا ہے کیونکہ آپ کے اِرد گِرد موجود لوگوں کا آپ کے فون کی اسکرین کو با آسانی دیکھ سکتے ہیں تاہم ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اس مسئلے کا حل پیش کردیا ہے۔
ایسا چشمہ تیار کیا گیا ہے جس کی مدد سے آپ با آسانی اپنے موبائل فون کی اسکرین دوسروں سے چھپا سکتے ہیں۔
انوکھے چشمہ کیلئے ایک چپ تیار کی گئی ہے جو آپ کے موبائل فون یا ٹیبلٹ کی اسکرین کو دوسروں کیلئے سفید بنا دیتی ہے جبکہ بلو ٹوتھ کے ذریعے چپ کے ساتھ منسلک انوکھے چشمہ کو پہن کر آپ آرام سے اپناموبائل فون یا ٹیبلٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ اس چشمہ کی قیمت صرف 10 ڈالر ہے